اداکارہ میرا چوپڑا ان کی قریبی رشتہ دار نہیں ہے‘پرینیتی چوپڑا،وہ میری رشتہ دار نہیں مجھ سے منسلک کر کے میرا کی خبریں نہ دی جائیں

اتوار 27 اپریل 2014 13:05

اداکارہ میرا چوپڑا ان کی قریبی رشتہ دار نہیں ہے‘پرینیتی چوپڑا،وہ میری ..

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27اپریل۔2014ء) بالی ووڈ اداکارہ پرینتی چوپڑا نے کہا کہ اداکارہ میرا چوپڑا ان کی قریبی رشتہ دار نہیں ہے ۔ بالی ووڈ اداکارہ پرنیتی چوپڑا نے کہا کہ میڈیا میں یہ خبریں گردش کر رہی ہیں کہ میرا چوپڑا کے نام کے ساتھ ان کا نام بھی خصوصی لیا جا رہا ہے کہ ان کی کزن بالی ووڈ میں آنے کے لئے تیار ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وہ ان کی قریبی رشتہ دار نہیں دور پار کی رشتہ دار ہیں وہ ان سے نہ ملتی ہیں نہ بات کرتی ہیں تاہم ان سے منسلک کر کے میرا کی خبریں نہ دی جائیں۔ اداکارہ کی آئندہ فلم دعوت عشق ہوگی جو جلد ہی سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :