سنجے دت کا تین سالہ بیٹا بھی باپ کے نقش قدم پر چلنے لگا،بیٹے شاہ ران نے انتہائی کم عمری میں ہی بالی ووڈ کی دنیا میں قدم رکھ لیا

اتوار 27 اپریل 2014 13:03

سنجے دت کا تین سالہ بیٹا بھی باپ کے نقش قدم پر چلنے لگا،بیٹے شاہ ران ..

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27اپریل۔2014ء) بالی ووڈ میں سنجو بابا اوراپنے فلمی کر دار منا بھائی کے نا موں سے شہرت رکھنے والے اداکار سنجے دت کے تین سالہ بیٹے شاہ ران نے بھی اپنے ابا کے نقش قد م پر چلتے ہوئے کم عمری میں ہی بالی ووڈ کی دنیا میں قد م رکھ لیا ہے۔

(جاری ہے)

سنجے دت جوکہ آج کل جیل میں قید سزا کاٹ رہے ہیں کی ہو م پروڈکشن میں بننے والی فلم” ہنس مکھ پگھل گیا“ میں شامل ایک گانے” کسی کی مسکراہٹوں پر ہو ں نثار“میں چھوٹے بابا شاہ ران جلوہ گر ہوں گے ۔اس گانے کے کوریو گرافر احمد خان کاکہنا ہے کہ گانے میں ایک بچے کی ضرورت تھی جس کیلئے انھوں نے سنجے دت کے تین سالہ بیٹے کاانتخاب کیاہے اور اس فیصلے پر شاہ را ن کی امی یعنی سنجے کی اہلیہ Maanyataبھی بے حد خوش ہیں۔

متعلقہ عنوان :