آئندہ سلور اسکرین پر آنے کا کوئی ارادہ نہیں ، اداکارہ ریما ،کیمرے کے پیچھے رہ کر نوجوان فنکاروں کو متعارف کروائیں گی

ہفتہ 26 اپریل 2014 23:25

آئندہ سلور اسکرین پر آنے کا کوئی ارادہ نہیں ، اداکارہ ریما ،کیمرے کے ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26اپریل۔2014ء) اداکارہ ریما نے شادی کے بعد اداکاری سے رٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔ کیمرے کے پیچھے رہ کر نوجوان فنکاروں کو متعارف کروائیں گی۔یہ اعلان ریما نے گزشتہ روزمعروف ڈریس ڈیزائنرحسن شہریار یاسین (ایچ ایس وائی) کی نئی بوتیک کی لانچنگ تقریب کے موقع پرمیڈیا سے گفتگومیں کیا۔

(جاری ہے)

ریما نے کہا کہ آئندہ سلور اسکرین پرا آنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

میں اب کیمرے کے پیچھے رہ کر نئے ٹیلنٹ کو کام کے بہتر مواقع فراہم کرنا چاہتی ہوں۔ میں نے اپنے کیرئیرمیں بہترین اننگز کھیلی ہے۔ اگرمجھے کوئی بہت ہی زیادہ اچھا کردار کبھی آفر ہوا توشاید اس میں اداکاری کے جوہردکھاوٴں لیکن فی الحال فلموں میں کام کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ اب میرا زیادہ فوکس ڈائریکشن اورپروڈکشن کی جانب ہے۔