رقص کے عالمی دن کو یادگاربنانے کے لیے بین الاقوامی شہرت یافتہ کلاسیکل رقاصہ شیماکرمانی ، بھارت کے معروف شاعر و دانشور رابندر ناتھ ٹیگوراورشیخ ایاز کی نظموں پرمبنی پروگرام کراچی آرٹس کونسل میں 29اپریل کوپیش کرینگی

ہفتہ 26 اپریل 2014 23:25

رقص کے عالمی دن کو یادگاربنانے کے لیے بین الاقوامی شہرت یافتہ کلاسیکل ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26اپریل۔2014ء) رقص کے عالمی دن کو یادگاربنانے کے لیے بین الاقوامی شہرت یافتہ کلاسیکل رقاصہ شیماکرمانی ، بھارت کے معروف شاعر و دانشور رابندر ناتھ ٹیگوراورشیخ ایاز کی نظموں پرمبنی پروگرام کراچی آرٹس کونسل میں 29اپریل کوپیش کرینگی۔اس موقع پر شیماکرمانی کے ہمراہ ٹیم میں 15ڈانسرشامل ہونگے جب کہ دوگھنٹے جاری رہنے والی پرفارمنس کے لیے ریہرسلز کاسلسلہ جاری ہے۔

شیماکرمانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پروگرام کودوحصوں میں ترتیب دیا ہے۔ پہلے مرحلے میں شیخ ایاز کی نظموں پرمبنی پرفارمنس پیش کی جائے گی جب کہ دوسرے مرحلے میں رابندرناتھ ٹیگور کی نظموں پرپرفارمنس ہوگی۔ اس پروگرام کو یادگاربنانے کے لیے میری ٹیم کے تمام لوگ ریہرسل کررہے ہیں جب کہ تکنیکی اسٹاف لائٹنگ اورساوٴنڈ کی ذمے داریوں کو نبھارہاہے۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ رقص کا عالمی دن پوری دنیا میں منایا جاتاہے۔ اس دن کومنانے کے لیے بڑے بڑے پروگرام، سیمینارز کا انعقاد کیا جاتاہے لیکن ہمارے ہاں رقص کا عالمی دن منانے کے لیے کچھ خاص اقدامات دکھائی نہیں دیتے ، لیکن ہماری کوششوں سے یہاں بھی اب یہ ٹرینڈ زورپکڑرہاہے۔ انھوں نے کہا کہ رقص فنون لطیفہ کی ایک انتہائی اہم صنف ہے۔ بہت سے نوجوان رقاص اپنی فنی صلاحیتوں کا اظہاررقص کے ذریعے کرتے ہیں۔ دوسری جانب ہماری تقریبات رقص کے بناء ادھوری ہوتی ہیں۔ امید ہے کہ ہماری پرفارمنس دیکھنے کے لیے شائقین کی بڑی تعداد کراچی آرٹسکونسل پہنچے گی۔

متعلقہ عنوان :