گلگت بلتستان ایکشن کمیٹی نے وزیر اعظم پاکستان کی اپیل پر دھرنا ختم کرنے کا اعلان کر دیا

ہفتہ 26 اپریل 2014 23:02

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26اپریل۔2014ء) گلگت بلتستان ایکشن کمیٹی نے وزیر اعظم پاکستان کی اپیل پر دھرنا ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔گندم سبسڈی معاملہ پر حکومتی کمیٹی اورایکشن کمیٹی کے مذاکرات کامیاب رہے ۔مذاکرات میں حکومتی کمیٹی کی جانب سے وزیر برائے اُمورکشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر قیادت کر رہے تھے۔کمیٹی کے باقی ممبران امجد حسین ایڈوکیٹ، محمدابراہیم، بشیر احمد خان اور مولنا عطااللہ شہاب شامل تھے۔

ایکشن کمیٹی کے نمائندہ ارکان میں شیخ ناصر زمانی ،مولنا عبدالسمیع اور مرزا حسین شامل تھے۔ایکشن کمیٹی کے ارکان نے وزیر اعظم پاکستان کا نوٹس لینے اور فراخدلی کا مظاہرہ کرنے پر خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے احتجاج ختم کرنے کا اعلان کیا۔

(جاری ہے)

حکومتی کمیٹی کے ارکان اور وزیربرائے اُمور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر نے ایکشن کمیٹی کا مذاکراتی عمل کو کامیاب بنانے اور تعاون پر شکریہ اداکیا ۔

وفاقی وزیر نے کمیٹی کو فعال بنانے پر وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان سید مہدی شاہ کی خصوصی کاوشوں کو سراہتے ہوئے اُن کا بھی شکریہ اداکیا۔ دونوں کمیٹیوں نے اپنی سفارشات مکمل کر لیں جو کہ وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کو حتمی منظوری کے لیے بجھوائی جائیں گی ۔وزیر اعظم کی طرف سے حتمی منظوری کے بعد دونوں کمیٹیاں بشمول وزیر اُمور کشمیر و گلگت بلتستان سوموار کے دن 12:30 بجے پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ میں پریس کانفرنس کریں گی۔؎

متعلقہ عنوان :