طالبان نے مذاکرات کیلئے جنوبی وزیرستان کا انتخاب کر لیا ، مذاکراتی کمیٹی کے ارکان کی تعداد بڑھانے پر بھی زور

ہفتہ 26 اپریل 2014 21:31

طالبان نے مذاکرات کیلئے جنوبی وزیرستان کا انتخاب کر لیا ، مذاکراتی ..

پشاور( رحمت اللہ شباب۔اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26اپریل۔2014ء) طالبان نے مذاکرات کیلئے جنوبی وزیرستان کا انتخاب کر لیا ہے ، اور مذاکراتی کمیٹی کے ارکان کی تعداد بڑھانے پر بھی زور دیا ہے ۔ اس سلسلے میں طالبان کی سیاسی شوریٰ نے مولانا سمیع الحق کو آگاہ کر دیا ہے ۔ طالبان کے اندرونی ذرائع نے بتایا ہے کہ طالبان نے اپنی کمیٹی یعنی سیاسی شوریٰ کے علاوہ دو چھوٹی کمیٹیاں بھی قائم کر دی ہیں ۔

پہلی کمیٹی کو مشاورتی کمیٹی کا نام دیا گیا ہے ۔ جو 7افراد پر مشتمل ہے ۔

(جاری ہے)

مشاورتی کمیٹی طالبان کے دیگر گروپوں کے ساتھ مشاورت کرے گی اور بعد میں سیاسی شوریٰ تک معاملات پہنچنائے گی ۔ دوسری کمیٹی کا نام سپریم کمیٹی رکھ دیا گیا ہے ۔ اس کمیٹی میں علمائے کرام ، جرگہ کے ماہر 7افراد کو شامل کیا گیا ہے ۔ مشاورتی کمیٹی کی جانب سے پیش کردہ تجاویز پر سیاسی شوریٰ اور دونوں کمیٹیوں کا مشترکہ اجلاس ہو گا اور جو فیصلہ ہو گا وہ حکومتی کمیٹی کے سامنے پیش کیا جائے گا ۔ مذاکرات کو حتمی شکل دینے کیلئے عمر میڈیا کو بھی ذمہ داری سونپ دی گئی ہے۔ عمر میڈیا ان افراد کے نام ، ولدیت اور پتے جمع کر رہا ہے جنہیں شک کی بناء پر حکومتی ایجنسیوں نے تحویل میں لیا ہوا ہے ۔

طالبان نے مذاکرات کیلئے جنوبی وزیرستان کا انتخاب کر لیا ، مذاکراتی ..