حکومت بلوچستان امن وامان کی بحالی کیلئے سنجیدہ کوششیں کر رہی ہے ، ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ ،محکمہ صحت اور تعلیم میں ایک مہینے تک بہتری نہیں لائی گئی تو متعلقہ آفیسران کیخلاف سخت کارروائی کی جائیگی، وزیراعلیٰ بلوچستان

ہفتہ 26 اپریل 2014 20:51

نصیرآباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26اپریل۔2014ء) وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے ڈیرہ مرادجمالی میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ نصیرآباد میں محکمہ صحت اور محکمہ تعلیم میں اگر ایک مہینے تک بہتری نہیں لائی گئی تو متعلقہ آفیسران کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی اس حوالے سے انہوں نے کمشنر نصیرآباد اور ڈپٹی کمشنر نصیرآباد کو احکامات جاری کردیئے کہ ہر ماہ انہی اداروں کا دورہ کرکے رپورٹ دی جائیں اس موقع پر انہوں نے کہاکہ حکومت بلوچستان امن وامان کی بحالی کیلئے سنجیدہ کوششیں کی جارہی ہے اور کہاکہ نصیرآباد وجعفرآباد میں اغواء برائے تاوان ٹارگٹ کلنگ میں بہت سی کمی آئی ہے اور کہاکہ ڈیرہ مرادجمالی کے غریب لوگوں کو مالکانہ حقوق دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ ڈیرہ مرادجمالی میں جلد از جلد الاٹمنٹ کے احکامات جاری کئے جائیں گے ۔