وزیراعلیٰ بلوچستان کی چھتر میں شہید ہونیوالے پولیس اہلکاروں کے ورثاء سے ملاقات،شہید ہونیوالے پولیس اہلکاروں کے ورثاء کو تیس تیس لاکھ اور پلاٹ بھی دیا جائے گا ، ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے درخواستوں پر احکامات جاری کر دیئے

ہفتہ 26 اپریل 2014 20:49

نصیرآباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26اپریل۔2014ء) وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے حالیہ تحصیل چھتر میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کے ورثاء سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت بلوچستان پالیسی کے مطابق شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کے ورثاء کو تیس تیس لاکھ دینے کا اعلان اور شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کے ورثاء کو ایک ایک پلاٹ دیا جائے گا اور اس موقع پر درخواست دینے والے ورثاء پر وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے احکامات جاری کردیئے اس موقع پر نصیرآباد کے ڈی آئی جی قمر الھسن ڈی پی او نصیرآباد اظہر اکرم موجود تھے ۔