وزیراعلیٰ سندھ کا بم دھماکے میں شہید ہونیوالے پولیس آفیسر شفیق تنولی کیلئے 20 لاکھ معاوضے کا اعلان،پرانی سبزی منڈی اور دہلی کالونی بم دھماکوں میں شہید ہونیوالوں کے لواحقین کو 5،5 لاکھ روپے اور زخمیوں کوایک ایک لاکھ روپے دیئے جائینگے،قائم علی شاہ

ہفتہ 26 اپریل 2014 20:18

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26اپریل۔2014ء) وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے پرانی سبزی منڈی کے نزدیک بم دھماکے میں شہید ہونے والے پولیس آفیسرشفیق تنولی شہید کے لواحقین کیلئے 20 لاکھ روپے معاوضے کا اعلان کیا ہے جبکہ اس موقع پر شہید ہونیوالے شہریوں کیلئے بھی 5/5 لاکھ معاوضے اور زخمیوں کے لئے فی کس ایک ایک لاکھ معاوضے کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ سندھ نے جمعہ کو دہلی کالونی کے نزدیک ہونے والے بم دھماکے میں شہید ہونے والوں کیلئے 5/5 لاکھ روپے معاوضے اور زخمیوں کیلئے ایک ایک لاکھ روپے معاوضے کا اعلان کیا ہے۔