پاکستان اور بھارت کی باہمی تجارت دس فیصد بڑھ گئی ، پاکستان کی برآمدات میں ایک تہائی اضافہ ہوا،جولائی سے مارچ تک ہمسائیہ ممالک کی باہمی تجارت کا حجم ایک ارب 66کروڑ ڈالر رہا ‘اسٹیٹ بینک

ہفتہ 26 اپریل 2014 20:06

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26اپریل۔2014ء) رواں مالی سال کے دوران پاکستان اور بھارت کی باہمی تجارت دس فیصد بڑھ گئی ، پاکستان کی برآمدات میں ایک تہائی اضافہ ہوا۔

(جاری ہے)

اسٹیٹ بنک کے اعداد و شمار کے مطابق جولائی سے مارچ تک ہمسائیہ ممالک کی باہمی تجارت کا حجم ایک ارب 66کروڑ ڈالر رہا جو پچھلے سال کے اِسی عرصے کے مقابلے میں 16کروڑ ڈالر زائد ہے ۔ اس دوران پاکستان کی برآمدات 33فیصد اضافے سے 30کروڑ 61لاکھ ڈالر رہی جبکہ بھارت سے ایک ارب 35کروڑ ڈالر کی اشیا درآمد کی گئی۔