وزیراعظم محمد نواز شریف کا افغانستان میں سیلاب سے ہونیوالے جانی ومالی نقصان پر اظہار افسوس،مصیبت کی اس گھڑی میں پاکستان افغان عوام کے ساتھ ہے،پیغام

ہفتہ 26 اپریل 2014 19:20

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26اپریل۔2014ء) وزیراعظم نواز شریف نے افغانستان میں سیلاب سے جانی ومالی نقصان پر افغان صدرحامد کرزئی سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ افغان میڈیا کے مطابق شمالی افغانستان میں سیلاب سے 100 سے زائد افراد جاں بحق اور کافی مالی نقصان ہوا ہے ۔

(جاری ہے)

نواز شریف نے ایک پیغام میں کہا کہ مصیبت کی اس گھڑی میں پاکستان افغانستان کے عوام کے ساتھ ہے ، انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ افغان حکومت اس قدرتی آفت سے ہونیوالی تباہی پر قابو پانے کی صلاحیت رکھتی ہے اور وہ انشاء اللہ اس میں کامیاب ہوگی۔وزیراعظم نواز شریف نے سیلاب سے جاں بحق ہونیوالے افراد کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار بھی کیا۔