شاباش کراچی پولیس؛ 10 معصوم بچوں پر اقدام قتل اور سرکاری اراضی پر قبضے کا مقدمہ بناڈالا
ہفتہ 26 اپریل 2014 17:55
کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26اپریل 2014ء) لاہور اور گوجرانوالہ کے بعد شہر قائد کی پولیس نے بھی 6 ماہ کی دودھ پیتی بچی سمیت 10 معصوم بچوں پر اقدام قتل اور سرکاری اراضی پر قبضہ کرنے کا مقدمہ درج کردیا۔ پولیس کی جانب سے 6 ماہ کی دودھ پیتی بچی سمیت ایک، 2اور 3 سال سمیت 7 سال تک 10 معصوم بچوں کو پولیس اہلکاروں کو اسلحے کے زور پر جان سے مارنے کی کوشش اور سرکاری اراضی پر قبضے کا مقدمہ درج کرکے جسمانی ریمانڈ حاصل کرنے کے لئے عدالت میں پیش کیا۔
اس موقع پر جوڈیشل مجسٹریٹ ویسٹ سہیل احمد مشہودی نے پولیس اہلکاروں پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے تمام بچوں کو فوری رہا کرنے کا حکم دیا، جوڈیشل مجسٹریٹ نے پولیس کی سرزنش کرتے ہوئے پوچھا کہ کس طرح یہ معصوم بچے اتنی سنگین واردات کرسکتے ہیں اور کس قانون کے تحت ان پر مقدمہ درج کیا گیا ۔(جاری ہے)
واضح رہے کہ شہر قائد میں ٹارگٹ کلنگ، اغوا برائے تاوان، بھتہ خوری اور منشیات فروشی سمیت دیگر بے شمار جرائم کی وجہ سے شہری ایک اذیت میں مبتلا ہیں اور پولیس کی کارکردگی پر نظرڈالیں تو ادھر ہمیں شرمندگی کے سوا کچھ نظر نہیں آتا، ہرروز شہر قائد میں ٹارگٹ کلرز آزادنہ گھوم کر متعدد شہریوں کی زندگی کا چراغ گل کردیتے ہیں، سیکڑوں شہریوں سے روزانہ کی بنیاد پر ان سے موبائل ، نقدی اورگاڑیاں چھین لی جاتی ہیں لیکن پولیس اپنی چابکدستی کا مظاہرہ صرف معصوم شہریوں پر ہی کرتی نظرآتی ہے۔
مزید اہم خبریں
-
پاکستان کے سیٹلائٹ آئی کیوب قمر نے چاند کے تین چکر کامیابی سے مکمل کرنے کے بعد مدار سے ابتدائی تصاویر بھیج دیں
-
بلاول بھٹو زرداری سے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن سینیٹرروبینہ خالد کی ملاقات
-
پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے اورماحول دوست سرمایہ کاری کے فروغ میں پرعزم ہے،دسمبر تک ملکی سطح پر گرین سکوک بانڈز جاری کرنے پر کام کررہے ہیں،وزیرخزانہ محمداورنگزیب
-
ذاتی رنجش،جیٹھ نے دیگر7افراد کیساتھ مل کر خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا
-
تلورکے شکارکیلئے زمین الاٹمنٹ کاکیس
-
وزیراعظم کی تمام وزارتوں، ڈویژنز کو مینوئل فائلنگ سے ای آفس پر منتقل کرنے کی ہدایت
-
چین نے پاکستانی سیٹلائیٹ ’’آئی کیوب قمر ‘‘کا ڈیٹا پاکستان کے حوالے کر دیا، پاکستانی سفیر نے ڈیٹا وصول کیا
-
مئی ریلی کیس،بیرسٹرگوہر، عمرایوب و دیگر کی عبوری ضمانت منظور
-
مولانا فضل الرحمن اور جماعت اسلامی کی تحریک تحفظ آئین میں باقاعدہ شمولیت دورنہیں، فواد چوہدری
-
پاکستان سی پیک کا دوسرا مرحلہ عزم اور تیزی سے مکمل کرے گا،احسن اقبالل
-
اسحاق ڈار 13مئی سے چین کا دورہ کریں گے
-
ایف بی آر کا نان فائلرز کی سمز بند نہ کرنے کیخلاف ٹیلی کام کمپنیوں کیخلاف عدالت جانے کافیصلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.