سرگودھا: ماں سے تلخ کلامی پر بیوی کی ٹانگیں کاٹ دیں ، ملزم گرفتار

ہفتہ 26 اپریل 2014 16:25

سرگودھا: ماں سے تلخ کلامی پر بیوی کی ٹانگیں کاٹ دیں ، ملزم گرفتار

سرگودھا(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26اپریل 2014ء)سرگودھا میں شوہر نے گھریلو جھگڑے پر کلہاڑی کے وار کر کے بیوی کی ٹانگیں کاٹ دیں،واقعہ نواحی قصبے جھاوریاں میں پیش آیا۔

(جاری ہے)

ملزم نے ڈیڑھ ماہ پہلے پسند کی شادی کی تھی جس کے بعد سے ہی میاں بیوی میں جھگڑے شروع ہوگئے تھے،گذشتہ روز ساس سے تلخ کلامی پر ملزم نے بیوی کی ٹانگیں کاٹ دیں ،خاتون کو تشویشناک حالت میں ڈی ایچ کیو اسپتال سرگودھا منتقل کر دیا گیا ہے ، ملزم کو گرفتار کرلیا گیاہے۔