انسپکٹرشفیق تنولی کی موت معمہ بن گئی،نادراکے پاس خودکش بمبار کا ریکارڈموجود نہیں

ہفتہ 26 اپریل 2014 14:10

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26اپریل 2014ء)کراچی میں شفیق تنولی پر حملہ کرنے والے بمبار کی شناخت معمہ بن گئی،نجی ٹی وی کے مطابق نادرا کا کہنا ہے کہ اس کے پاس خودکش حملہ آور کا کوئی ریکارڈ موجود نہیں،ادھر تحقیقاتی اداروں نے خدشہ ظاہرکیاہے کہ شفیق تنولی پر حملہ کرنے والے خودکش بمبار پر غیر ملکی ہونے کا شبہ ہے کیونکہ خودکش بمبار کی جلد اور جسمانی ساخت ازبک باشندوں سے ملتی ہے،کراچی پولیس نے گزشتہ روز شفیق تنولی پر حملہ کرنے والے خودکش بمبار کے فنگر پرنٹس شناخت کے لئے نادرا کو ارسال کئے۔

(جاری ہے)

سولہ گھنٹوں کے جدوجہد کے بعد نادرا نے بمبار کی شناخت سے معذرت کی اور اعلی حکام کو ارسال کردہ رپورٹ میں بتایا کہ ان کے پاس خودکش بمبار کے حوالے سے کوئی ریکارڈ موجود نہیں۔ نادرا کے پاس ملک بھر کے آٹھ کروڑ سے زائد افراد کا ڈیٹا موجود ہے۔نادرا نے بمبار کے فنگرز پرنٹس موجود ڈیٹا سے میچ کرنے کی کوشش کی تاہم وہ ناکام رہے۔ ادھر تحقیقاتی اداروں کے مطابق شفیق تنولی پر حملہ کرنے والے خودکش بمبار پر غیر ملکی ہونے کا شبہ ہے کیونکہ خودکش بمبار کی جلد اور جسمانی ساخت ازبک باشندوں سے ملتی ہے۔ اس قبل بھی شہر کراچی میں ہونے والے دہشت گردی کی تین بڑی کارروائیوں میں ازبک باشندے خودکش کارروائیاں کرچکے ہیں۔