افغان طالبان کا پاکستانی طالبان کے درمیان فائربندی کرانے کا دعویٰ

ہفتہ 26 اپریل 2014 14:10

میرانشاہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26اپریل 2014ء) فغان طالبان نے پاکستان کے متحرب طالبان دھڑوں کے درمیان فائر بندی کرانے کا دعوی کیا ہے کہ اس میں 12اگست تک توسیع کردی گئی ہے،غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ میں پمفلٹ تقسیم کئے گئے ،جن پر پشتوزبان میں درج ہے کہ طالبان دھڑوں کے درمیان سیز فائر میں 12 اگست تک توسیع ہو گئی اور اس پمفلٹ پر لکھا ہوا ہے کہ سیز فائر اسلامک امارت افغانستان نے کرائے ، خان سجنا گروپ کے ایک کمانڈر نے معاہدے کی تصدیق کرتے ہوئے غیر ملکی خبر ایجنسی کو بتایا کہ ہم اس معاہدے پرسختی کیساتھ عمل درآمد کریں گے، رپورٹ کے مطابق حکیم اللہ محسود کے مارے جانے کے بعد خان سید سجنا کا نام طالبان کمانڈر کے لئے مسترد کئے جانے پر دونوں دھڑون کے درمیان لڑائی شروع ہوئی تھی اور اب تک 60سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :