طالبان شوریٰ نے براہ راست مذاکرات کی جگہ کے تعین کیلئے 2روز کا وقت مانگ لیا
ہفتہ 26 اپریل 2014 13:07
پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26اپریل 2014ء) طالبان مذاکراتی کمیٹی کی جانب سے رابطے پر طالبان شوریٰ نے براہ راست مذاکرات کی جگہ کے تعین کیلئے 2روز کا وقت مانگ لیا ہے۔ طالبان مذاکراتی کمیٹی کے رابطہ کار مولانا یوسف شاہ نے وفاقی وزیر داخلہ کی سربراہی میں کمیٹیوں کے مشترکہ اجلاس میں کئے گئے فیصلوں کے روشنی میں طالبان شوریٰ سے رابطہ کیا ۔
جس میں انہوں نے ان سے براہ راست مذاکرات کے دوسرے دور کے لئے جگہ کے تعین کی بات کی، طالبان شوریٰ نے موقف اختیار کیا ہے کہ جگہ کے تعین کے لئے طالبان کمانڈروں کے درمیان مشاورت جاری ہے، اس سلسلے میں کوئی بھی جواب 2 روز میں دیا جائے گا۔ طالبان مذاکراتی کمیٹی کے رابطہ کار مولانا یوسف شاہ کہا ہے کہ طالبان کی سیاسی شوریٰ سے رابطہ ہوگیا ہے، امید ہے کہ آئندہ 2 یا 3 روز میں حکومت اور طالبان کی مذاکراتی کمیٹی کے ارکان طالبان کی سیاسی شوریٰ سے ملاقات کریں گے۔(جاری ہے)
دوسری جانب پروفیسر ابراہیم نے ایکسپریس نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے رہا کئے گئے قیدیوں کی فہرست تاحال نہیں ملی ،طالبان سے رابطے بحال ہیں، انہیں یوسف رضا گیلانی کے بیٹے کی وڈیو کا پتہ میڈیا کے ذریعے چلا، اگر علی حیدر گیلانی طالبان کی تحویل میں ہوا تو اس کی رہائی سے متعلق بات کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی سربراہی میں مذاکراتی کمیٹیوں کے مشترکہ اجلاس میں جس ذیلی کمیٹی کی تشکیل پر اتفاق کیا گیا تھا وہ بھی آئندہ چند روز میں تشکیل دے دی جائے گی اور اس کا باضابطہ اعلان حکومت کی جانب سے کیا جائے گا۔
مزید اہم خبریں
-
وزیراطلاعات سے چینی سفیر کی ملاقات ، ثقافت کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے پر بھی اتفاق
-
وزیراعظم شہبازشریف نے سوشل میڈیا کو ریگولیٹ کرنے کے لیے پیکا ایکٹ 2016 میں ترمیم کی منظوری دے دی
-
وفاقی وزرا ء کی سانحہ9 مئی کے ماسٹر مائنڈاور سہولت کاروں کو سزائیں نہ ہونے پر اظہار تشویش
-
9 مئی کے دہشتگردوں نے جو بویا وہی کاٹ رہے ہیں ان کو سزا مل کر رہے گی
-
9 مئی واقعات کے ثبوت واضح ہیں، کوئی شک کی گنجائش نہیں
-
دہشتگرد جماعت نے منظم طریقے سے 9مئی کو دہشتگردی کی،دہشتگردوں سے کیسے بات کریں‘ مریم نواز شری
-
وزیراعلیٰ سے یورپی یونین کی سفیر ڈاکٹر رینا کیونکا کی قیادت میں وفد کی ملاقات، سرمایہ کاری کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف سے یورپی یونین کی سفیر ڈاکٹر رینا کیونکا کی قیادت میں وفد کی ملاقات، سرمایہ کاری کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال
-
وزیر اعلی مریم نواز کی گواردر میں دہشتگردی کے واقعہ کی مذمت،جاں بحق افراد کے اہلخانہ سے دلی ہمدردی واظہار تعزیت
-
سموگ اور زہریلا دھواں موت کاسبب بننے والے امراض پیدا کرتا ہی:مریم اورنگزیب
-
قوم 9مئی کو بھولے گی نہ معاف کریگی
-
صوبائی وزراء صحت خواجہ سلمان رفیق اور خواجہ عمران نذیر سے یونائیٹڈ نیشنز آفس فار پراجیکٹ سروسز کے وفد کی ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.