ملالہ یوسف زئی اور اروند کیجریوال بااثر ترین افراد کی فہرست میں شامل

ہفتہ 26 اپریل 2014 13:03

ملالہ یوسف زئی اور اروند کیجریوال بااثر ترین افراد کی فہرست میں شامل

نیو یارک(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26اپریل 2014ء) امریکی جریدے ٹائم میگزین نے دنیا کے بااثر ترین افراد کی فہرست جاری کر دی ۔ پاکستان کی بیٹی ملالہ یوسف زئی اور بھارت کی عام آدمی پارٹی کے سربراہ اروند کیجریوال بھی بااثر ترین افراد میں شامل ہیں۔ ٹائم میگزین ہر سال دنیا کے سو بااثر ترین افراد کی فہرست جاری کرتا ہے۔

جو اپنے شعبوں میں اثر و رسوخ اور حالات اور سوچ تبدیل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ سال دو ہزار چودہ کے بااثر ترین افراد کی فہرست میں اس بار چار بھارتیوں کے نام شامل ہیں۔ ان میں بھارت کی عام آدمی پارٹی کے سربراہ اروند کیجریوال اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے وزارت عظمیٰ کے امیدوار نریندر مودی بھی شامل ہیں۔ بھارتی صحافی اور مصنفہ ارون دھتی رائے اور سماجی کارکن ارون چلام بھی بااثر ترین افراد کی فہرست کا حصہ ہیں۔

(جاری ہے)

امریکی جریدے کے آن لائن سروے میں کانگرس رہنما راہول گاندھی بااثر ترین افراد کی فہرست میں جگہ بنانے میں ناکام رہے۔ پاکستان کی بیٹی ملالہ یوسف زئی اس سال بھی بااثر ترین افراد کی فہرست میں شامل ہیں۔ امریکی صدر براک اوباما ،چینی صدر زی جن پنگ، امریکی گلوکارہ بیونسے، امریکی وزیر خارجہ ، جان کیری اور ان کی سابق ہم منصب ہلیری کلنٹن بھی بااثر افراد کی فہرست میں شامل ہیں۔ ان کےعلاوہ روسی صدر ولادیمر پیوٹن ، پوپ فرانسس ، امریکی جاسوسی کا بھانڈا پھوڑنے والے سابق سی آئی اے اہلکار ایڈورڈ سنوڈن ، بل گیٹس، سابق مصری آرمی چیف السیسی بھی فہرست کا حصہ ہیں۔

متعلقہ عنوان :