طالبان شوریٰ سے ملاقات کے لیے جلد جگہ کا تعین کر لیا جائے گا،پروفیسر ابراہیم

ہفتہ 26 اپریل 2014 11:52

طالبان شوریٰ سے ملاقات کے لیے جلد جگہ کا تعین کر لیا جائے گا،پروفیسر ..

پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26اپریل 2014ء) طالبان رابطہ کمیٹی کے رکن پروفیسر ابراہیم نے کہا ہے کہ طالبان شوریٰ سے جلد ملاقات متوقع ہے ، دو روز میں جگہ کا تعین کر دیا جائے گا۔ پروفیسر ابراہیم کا کہنا تھا کہ طالبان رابطہ کمیٹی نے طالبان شوریٰ سے رابطہ کیا ہے اور امن مذاکرات کے حوالے سے بات چیت کی ہے ۔

(جاری ہے)

طالبان شوریٰ کی جانب سے دو دن میں ملاقات کیلئے جگہ کا تعین کر دیا جائے گا ۔

جگہ کے تعین کے بعد حکومتی اور طالبان رابطہ کمیٹی شوریٰ کے اراکین سے ملاقات کریں گی ۔ ان کا کہنا تھا کہ طالبان شوریٰ سے ملاقات میں جنگ بندی میں توسیع اور قیدیوں کی رہائی پر بات چیت کی جائے گی جبکہ طالبان شوریٰ کو حکومتی تحفظات سے آگاہ کیا جائے گا جبکہ شوریٰ حکومتی کمیٹی کو اپنے تحفظات سے آگاہ کرے گی۔

متعلقہ عنوان :