کراچی: کالعدم تنظیم کا دہشتگرد قاری نوشاد رینجرز سے مقابلے میں ہلاک
ہفتہ 26 اپریل 2014 11:52
کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26اپریل 2014ء) رینجرز نے لیاری میں کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردی کے ایک درجن سے زائد مقدمات میں مطلوب کالعدم تنظیم کے اہم رکن قاری نوشاد کو ہلاک کر دیا۔
(جاری ہے)
ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ کالعدم تنظیم کے رکن قاری نوشاد کی موجودگی کی مصدقہ اطلاع پر لیاری کے علاقے نیا آباد میں کارروائی کی گئی تو ملزم نے فرار کی کوشش میں رینجرز اہلکاروں پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک اہلکار زخمی ہو گیا، جوابی کارروائی میں قاری نوشاد ہلاک ہو گیا جب کہ پولیس نے اس کے قبضے سے اسلحہ اور دستی بم برآمد کر لیا۔
ترجمان رینجرز کے مطابق ملزم دہشت گردی کے 12 سے زائد مقدمات میں مطلوب تھا اور لیاری سے ایک نیٹ ورک چلا رہا تھا، قاری نوشاد کی گرفتاری کے لئے پہلے بھی متعدد چھاپے مارے گئے لیکن ملزم ہر بار فرار ہونے میں کامیاب ہو جاتا تھا، قاری نوشاد اپنے ٹھکانے تبدیل کرتا رہتا تھا اور کسی کو بھی اس کے ٹھکانے کا پتہ نہیں ہوتا تھا۔
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.