انجمن پٹواریان پنجاب کا وزیر بلدیات سے ملاقات کے بعد ہڑتال ختم کرنے کا اعلان ،اس وقت پنجاب میں 8000 پٹوار سرکل ہیں،ہر پٹوار سرکل میں حکومت خود پٹوار خانے تعمیر کریگی ‘ رانا ثناء اللہ
جمعہ 25 اپریل 2014 20:30
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25اپریل۔2014ء) صوبائی وزیر بلدیات و قانون رانا ثناء اللہ خاں سے انجمن پٹواریان پنجاب کے 14 رکنی وفد نے پنجاب اسمبلی میں ملاقات کی ۔ ملاقات کے دوران پٹواریوں کے نمائندہ وفد نے لینڈ ریکارڈ کمپیوٹرائزیشن کے خلاف جاری احتجاج فوری طور پر ختم کرنے کا اعلان کیا ۔ اس موقع پر سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو ندیم اشرف، چیئرمین پی اینڈ ڈی عرفان الہی، سیکرٹری بورڈ آف ریونیو رائے جاوید احمد کے علاوہ انجمن پٹواریان پنجاب کے صدر چوہدری عبدالمجید جٹ، جنرل سیکرٹری ملک زاہد افضل، ممبر سپریم کونسل طارق جاوید گجر اور مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے پٹواری صاحبان بھی موجود تھے۔
رانا ثناء اللہ خاں نے کہا کہ لینڈ ریکارڈ کمپیوٹرائزیشن کے عمل کے دوران یا بعد ازاں کسی پٹواری کو نوکری سے فارغ نہیں کیا جائے گا ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ کسی پٹواری کے خلاف شکایت کی صورت میں محکمانہ انکوائری کے بعداس کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی جائے گی ۔ وزیر بلدیات نے اس موقع پر پٹواریوں کے مسائل کے حل کے ضمن میں صوبائی سطح پر کمیٹی تشکیل دی جس میں انجمن پٹواریان کے تین نمائندے اس کے ممبر ہونگے جبکہ ضلعی سطح پر بھی کمیٹیاں تشکیل دی گئیں۔
رانا ثناء اللہ خاں نے کہا کہ اس وقت پنجاب میں 8000 پٹوار سرکل ہیں۔ہر پٹوار سرکل میں حکومت خود پٹوار خانے تعمیر کرے گی ۔ انہوں نے کہا کہ پٹواریوں کی محکمانہ ترقی کے عمل کو سٹریم لائن کیا جائے گا ۔ انہوں نے سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو کو ہدایت کی کہ وہ صوبہ میں پٹوار خانوں میں خالی سیٹوں کا ریکارڈ حکومت کو ارسال کریں۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری محکموں میں بتدریج بہتری لانا حکومتی ترجیحات میں شامل ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وہی قومیں تاریخ میں زندہ رہتی ہیں جنہوں نے وقت کے ساتھ چلنا سیکھا ہو ۔لینڈ کمپیوٹرائزیشن وزیر اعلی پنجاب کا ایسا اقدام ہے جس سے زمینوں کی ریکارڈ سازی کا کام انتہائی سہل ہو جائے گا ۔ بعد ازاں صدر انجمن پٹواریان پنجاب چوہدری عبدالمجید جٹ نے کہا کہ پٹواری حکومت کی کسی پالیسی کے خلاف نہیں اور وہ ہر حکومتی پالیسی پر عمل کرنے کے پابند ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سے کامیاب مذاکرات کی روشنی میں انجمن پٹواریان پنجاب اب احتجاج کے خاتمے کا اعلان کرتی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
لاہور پیرس ریلی ملکی ثقافت کو فروغ دینے اورپاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کا بہترین موقع ہے ، رانا مشہود احمد خان
-
لاہور میں 50 مقامات پر مفت انٹرنیٹ سروس کا آغاز
-
ملک کو نوجوان نسل سے بڑی توقعات وابستہ ہیں،طالبات وخواتین مستقل مزاجی سے کام کریں گی تو قدم قدم پر کامیابی ان کا مقدر ہو گی،گورنر پنجاب
-
الیکشن کمیشن، ضمنی انتخاب میں قومی اسمبلی کے اراکین کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری
-
لاہور پیرس ریلی ملکی ثقافت کو فروغ دینے اورپاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کا بہترین موقع ہے ، رانا مشہود احمد خان
-
وفاقی وزیرعطا تارڑ نے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
9 مئی کیس، بانی پی ٹی آئی کی عبوری ضمانت کی درخواست پر وکلاء کے دلائل طلب
-
ایک ضلع کا ڈپٹی کمشنر اگر کچھ کرنا چاہے تو انقلاب آ جائے‘لاہور ہائیکورٹ
-
ملک میں امن وا مان کی صورتحال زیر بحث لانے کیلئے وزیر داخلہ کو وہ اپنے چیمبر میں مدعو کر سکتے ہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
پیپلز پارٹی کے دور میں کبھی کوئی سیاسی قیدی نہیں رہا، ہم نے ہمیشہ دوستی اور ہم آہنگی کا ہاتھ بڑھایا ہے، سینیٹر شیری رحمن
-
جس وزارت کا بزنس ایوان میں لیا جائے گا اگر اس وزارت یا محکمے کا جوائنٹ سیکرٹری کی سطح کا آفیسر موجود نہ ہوا تو سیکرٹری کو طلب کیا جائے گا،سپیکر قومی اسمبلی
-
عدالت نے فواد چودھری کو گرفتار کرنے سے روک دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.