پاکستان کی جانب سے 18میزائل داغے گئے ہیں ، افغان حکام کا دعویٰ

جمعہ 25 اپریل 2014 19:30

پاکستان کی جانب سے 18میزائل داغے گئے ہیں ، افغان حکام کا دعویٰ

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25اپریل۔2014ء) افغانستان کے مشرقی صوبے کنڑ میں حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان کی جانب سے 18میزائل داغے گئے ہیں صوبائی سکیورٹی چیف جنرل عبد الحبیب سید خیل نے کہاکہ جمعرات کی رات کو پاکستانی علاقے سے میزائل دانسگام ضلع کے سرحدی علاقے میں گرے تھے انہوں نے کہاکہ میزائل سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا پاکستانی حکام افغانستان کے علاقوں میں راکٹ فائر سے انکار کرتے ہیں اور کہتے ہیں کہ سرحد کے اس پار سے فوجی پوسٹوں پر حملوں کے بعد مسلح افراد کو نشانہ بنایا جاتا ہے جو پاکستانی علاقے میں فائر کرتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :