دہشت گردوں کیخلاف کارروائی کے بجائے مذاکرات سنگین مذاق ہے: الطاف حسین

جمعہ 25 اپریل 2014 17:39

دہشت گردوں کیخلاف کارروائی کے بجائے مذاکرات سنگین مذاق ہے: الطاف حسین

لندن(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25اپریل 2014ء) ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے دہلی کالونی میں مسجد کے قریب دھماکے کی مذمت۔ ان کا کہنا ہے کہ نمازیوں کو خون میں نہلانے والے دین اسلام اور انسانیت کے کھلے دشمن ہیں۔ متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کراچی کے علاقے دہلی کالونی میں مسجد کے قریب بم دھماکے کی مذمت کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جمعہ کی نماز کے موقع پر مسجد میں بم دھماکہ کرنے اور نمازیوں کو خاک وخون میں نہلانے والے دین اسلام اور انسانیت کے کھلے دشمن ہیں جو دہشت گردی اور قتل و غارت گری کے ذریعہ پاکستان کو غیرمستحکم کرنے کی سازش میں مصروف ہیں۔

ایسے سفاک دہشت گردوں کے خلاف سخت ترین قانونی کارروائی کرنے کے بجائے مذاکرات کرنا پاکستان اور اس کے عوام کے ساتھ سنگین مذاق ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جب تک ان سفاک دہشت گردوں کے خلاف موثر اور ٹھوس کارروائی نہیں کی جائے گی ملک وقوم کو دہشت گردی اور انتہاء پسندی سے نجات نہیں ملے گی۔