ملکی زرمبادلہ کے ذخائر ایک ارب نوے کروڑ ڈالر اضافے سے گیارہ ارب 75 کرور ڈالر سے تجاوز کرگئے

جمعہ 25 اپریل 2014 17:26

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25اپریل 2014ء) ملکی زرمبادلہ کے ذخائر ایک ارب نوے کروڑ ڈالر اضافے سے گیارہ ارب 75 کرور ڈالر سے تجاوز کرگئے۔اسٹیٹ بینک کے مطابق ایک ہفتے کے دوران اسٹیٹ بینک کے زخائر دو ارب دو کروڑ ساٹھ لاکھ ڈالر اضافے سے سات ارب ایک کرور ڈالر پر پہنچ گئے ہیں۔

(جاری ہے)

اسٹیٹ بینک کے زخائر میں اضافہ یورو بانڈز کی نیلامی سے ملنے والے دو ارب ڈالر اور اسلامک ڈیلوپمنٹ بینک سے تیرہ کروڑ نوے لاکھ ڈالر شامل ہیں۔ دوسری جانب ایک ہفتے کے دوران قرضوں اور دیگر ادائیگیوں کی مدم یں نو کرور ساٹھ لاکھ ڈالر بھی ادا کئے گئے۔ کمرشل بینکوں کے ذکائر چار کروڑ 74 لاکھ ڈالر پر آگئے۔

متعلقہ عنوان :