گیارہویں تین روزہ مائی کراچی نمائش جون سے شروع ،چھ ہالز میں ساڑے تین سو اسٹالز لگائے جائیں گے

جمعہ 25 اپریل 2014 17:26

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25اپریل 2014ء) گیارہویں تین روزہ مائی کراچی نمائش جون سے شروع ہوگئی ، چھ ہالز میں ساڑے تین سو اسٹالز لگائے جائیں گے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق کراچی چیمبر نے ہر سال کی طرح اس سال بھی مائی کراچی نمائش کو بھر پور انداز میں منعقد کرنے کی تیاری شروع کردی۔

(جاری ہے)

ایوان صنعت وتجارت کے تحت میڈیا بریفنگ کے دوران چیمبر کے صدر عبداللی زکی نے بتایا کہ تین روزہ مائی کراچی نمائش بیس جون سے شروع ہوگی جس کیلئے چھ ہالز بک کئے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مائی کراچی نمائش کے زریعے کراچی اور باالخصوص پاکستان کے سافٹ امیج کو اجاگر کرنے کیلئے دنیا بھر سے غیر ملکی مندوبین کو دعوت دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :