تھری جی اور فور جی کی نیلامی میں شفافیت کو یقینی بنانا قابل تعریف ہے ،وزیر اعظم نواز شریف

جمعہ 25 اپریل 2014 17:25

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25اپریل 2014ء) وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے بتایا ہے کہ تھری جی ، فور جی نیلامی سے 10لاکھ افراد کو روزگار ملے گاذرائع کے مطابق وزیر اعظم محمد نوازشریف سے وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے ملاقات کی جس میں تھری جی اور فورجی نیلامی کے حوالے سے بات چیت کی گئی وزیراعظم کا کہناتھا کہ تعلیم ، زراعت اور ہیلتھ کے شعبوں میں انقلاب آئے گا۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی انتھک کوششوں کو سراہا، اس موقع پر وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی انوشہ رحمان بھی موجود تھیں۔وزیراعظم نواز شریف نے کہاکہ تھری جی اور فور جی کی نیلامی میں شفافیت کو یقینی بنانا قابل تعریف ہے۔

متعلقہ عنوان :