پشاور موٹروے ٹول پلازہ کے قریب گاڑی پر فائرنگ سے میاں بیوی زخمی ،علاقے میں خوف وہراس پھیل

جمعہ 25 اپریل 2014 16:56

پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25اپریل 2014ء) پشاور موٹروے ٹول پلازہ کے قریب گاڑی پر فائرنگ سے میاں بیوی زخمی ہوگئے واقعہ کے بعد علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق موٹروے ٹول پلازہ کے قریب پولیس نے گاڑی کو اشارہ کیا، تاہم گاڑی نہ رکنے پرپولیس نے فائرنگ کردی۔ ذرائع کے مطابق فائرنگ سے گاڑی میں سوار میاں بیوی زخمی ہوگئے۔ زخمی میاں بیوی کو لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کیا گیا، جنہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ ذرائع کے مطابق گاڑی پشاور کی طرف آرہی تھی۔

متعلقہ عنوان :