موڈیز نے پاکستان میں تھری جی لائسنس کی نیلامی کو توقع سے کم قرار دیدیا

جمعہ 25 اپریل 2014 16:56

موڈیز نے پاکستان میں تھری جی لائسنس کی نیلامی کو توقع سے کم قرار دیدیا

نیویارک(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25اپریل 2014ء) موڈیز نے پاکستان میں تھری جی لائسنس کی نیلامی کو توقع سے کم قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ موڈیزپاکستان میں 3 جی کے لا ئسنس کی قیمت ایک نجی کمپنی کیلئے 40 کروڑ ڈالر تک توقع کر رہا تھا ، یہ 30 کروڑ ڈالر کے لگ بھگ پڑا۔

(جاری ہے)

موڈیز انویسٹر سروسز کی جاری رپورٹ میں بتایا گیاکہ پاکستان موبائل سیکٹر 3 اور 4 جی ٹیکنالوجی متعارف ہونے کے بعد مارکیٹ میں سستے اسمارٹ فونزکی دستیابی بھی ممکن ہوسکے گی۔

موڈیز کے مطابق ابتدائی دو سے تین سالوں میں 3 جی استعمال کرنے والے صارفین کا تناسب 15 فیصد تک پہنچ سکتا ہے جبکہ 4 جی سروس مہنگی ہونے سے ان کسٹمرز کی تعداد اس عرصے میں 3 فیصد تک محدود رہ سکتی ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ پاکستان میں موبائل سے حاصل ہونے والی ماہانہ اوسط آمدن 2 ڈالر 14 سینٹ ، بھارت میں 2 ڈالر 56 سینٹ اور سری لنکا میں 2 ڈالر 35 سینٹ ہے۔

متعلقہ عنوان :