ایران کے ساتھ اچھے اورخوشگوارتعلقات قائم ہیں،پاکستانی سفیر

جمعہ 25 اپریل 2014 14:42

تہران(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25اپریل 2014ء) ایران میں پاکستان کے سفیر نورمحمدجادمانی نے کہاہے کہ مختلف میدانوں میں ایران اور پاکستان کے تعلقات نہایت اچھے اور خوشگوار ہیں،دونوں ملکوں کے تعلقات تاریخی، مذہبی اور ثقافتی بنیادوں پر استوار ہیں،ایرانی ریڈیوکے مطابق گزشتہ روز ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایران میں پاکستانی سفیرنورمحمدجادمانی نے کہاکہ مختلف میدانوں میں ایران اور پاکستان کے تعلقات نہایت اچھے اور خوشگوار ہیں۔

(جاری ہے)

پاکستان کے سفیر نے کہا کہ دونوں ملکوں کے تعلقات تاریخی، مذہبی اور ثقافتی بنیادوں پر استوار ہیں۔انھوں نے تاکید کے ساتھ کہا کہ ایران اورپاکستان کے حکام کی جانب سے پڑوسیوں کے ساتھ تعلقات مضبوط بنانے کا عزم، دوطرفہ روابط کومز?د مستحکم کرنیکے لئے ضروری راہ ہموار کرسکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :