بجلی چوری سے متعلق عابد شیر علی کے بیان پر سندھ اسمبلی میں شدید ہنگامہ آرائی

جمعہ 25 اپریل 2014 14:25

بجلی چوری سے متعلق عابد شیر علی کے بیان پر سندھ اسمبلی میں شدید ہنگامہ ..

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25اپریل 2014ء) بجلی چوری سے متعلق عابد شیرعلی کے بیان پر سندھ اسمبلی میں پیپلزپارٹی کے اراکین نے شدید ہنگامہ آرائی کی جب کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی قیادت کو بھی شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ سندھ اسمبلی کے اجلاس میں پیپلزپارٹی کے رکن غلام قادر چانڈیو نے طویل لوڈشیڈنگ اور وزیرمملکت عابد شیرعلی کی طرف سے سندھ کے عوام کو بجلی چور قرار دینے کے بیان پر شدید احتجاج کیا۔

(جاری ہے)

پیپلزپارٹی کے دیگر ارکان نے بھی ان کا ساتھ دیا اور عابد شیرعلی کے ساتھ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی قیادت کو بھی تنقید کا نشانہ بنانے پر نواز لیگ کے ارکان نے اسپیکر سے احتجاج کیا جس پر اسپیکر نے نواز شریف اور شہبازشریف سے متعلق ریمارکس حذف کرا دیئے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما عرفان اللہ مروت کا کہنا تھاکہ اپوزیشن کوکمزورسمجھ کر دھونس جمانےکی کوشش نہ کی جائے۔ اس موقع پر سینئر وزیر نثار کھوڑو نے کہاکہ بجلی چوری واپڈ عملے کی ملی بھگت سے ہوتی ہے، اپنی غلطی ماننے کی بجائے عوام کو چور کہنا زیادتی ہے۔