سری لنکا کی ٹیم آئندہ ماہ آئرلینڈ کا دورہ کرے گی

جمعہ 25 اپریل 2014 13:25

ڈبلن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25اپریل 2014ء) سری لنکا کی ٹیم آئندہ ماہ آئرلینڈ کا دورہ کرے گی جہاں پر وہ میزبان ٹیم کے خلاف دو ایک روزہ میچوں کی سیریز کھیلے گی۔

(جاری ہے)

اینجیلو میتھیوز سری لنکن ٹیم کی قیادت کریں گے جبکہ ولیم پورٹر فیلڈ آئرش ٹیم کے کپتان ہوں گے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان دو ایک روزہ میچوں کی سیریز کھیلے جائے گی، دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا ایک روزہ میچ 6 مئی کو ڈبلن جبکہ دوسرا اور آخری میچ 8 مئی کو ڈبلن میں ہی کھیلا جائے گا۔ اس کے بعد سری لنکا کی ٹیم انگلینڈ کے خلاف مکمل سیریز کھیلے گی۔

متعلقہ عنوان :