نرگس فخری ، جان ابراہم اور دھونی اب عوام کو ٹپس دینگے

جمعہ 25 اپریل 2014 12:09

نرگس فخری ، جان ابراہم اور دھونی اب عوام کو ٹپس دینگے

ممبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25اپریل 2014ء)دو فلم اسٹارز اور ایک کرکٹ کا سپر اسٹار مل بیٹھے اب ساتھ ساتھ، نرگس فخری ، جان ابراہم اور کرکٹر دھونی اب عوام کو ٹپس دیں گے کہ ان کی طرح وہ کس طرح فٹ رہا جاسکتا ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی کمپنی کے تحت شروع کرنے جارہے ہیں یہ تینوں سپر ڈوپر اسٹار نئی مہم لائف ود فائر، جس کے تحت نوجوانوں کو ہی نہیں بڑے بوڑھے کو بھی دیے جائیں گے گر کہ وہ کس طرح خود کو پرکشش اور جاذب نظر بنائیں۔ایکسائز کی زبردست ٹپس دی جائے گی اور بھارتیوں کو فٹ فاٹ رہنے میں یہ تینوں اسٹار اب سرگرم ہوجائیں گے۔