کنگنا راناوٹ بالی و وڈ کوئن بن گئی

جمعہ 25 اپریل 2014 12:09

کنگنا راناوٹ بالی و وڈ کوئن بن گئی

ممبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25اپریل 2014ء)ریوالور رانی کنگنا راناوٹ کا خوف ساری طرف ہو گا، ریوالور رانی ہے سب سے الگ، جسکی دشمنی کا انداز بھی نرالا اور پیار کرنے کا اسٹائل بھی منفرد، کون نہ ہوگا اس کے اس وکھرے اسٹائل پر فدا۔

(جاری ہے)

کنگنا راناوٹ کا یہ کردار ان دنوں ہے چرچا میں، مووی کا رنگا رنگ پریمیر ممبئی کے سنیما گھر میں ہوا ، اداکار تو ایک ایک کرکے آتے گئے ۔ سب نے کیے بلند و بالا دعوے اور پھر انٹری ہوئی خوبصورت حسینہ کنگنا راناوٹ کی، جو مانتی ہیں کہ یہ کردار ایسا ہے جو ان کے لیے بالی وڈ میں قدم اور مضبوطی سے جمانے کا موقع دے گا۔ریوالور رانی جب سنیما گھروں میں لگے گی تو پتہ لگے گا کہ بالی وڈ کی کوئن اور کتنا کامیاب ہوئی ہیں۔