صوابی میں گاڑی پر فائرنگ سے ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق، 8 زخمی

جمعہ 25 اپریل 2014 11:49

صوابی میں گاڑی پر فائرنگ سے ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق، 8 زخمی

صوابی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25اپریل 2014ء) تھانہ یار حسین کی حدود میں گاڑی پر فائرنگ سے ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق جب کہ 8 زخمی ہو گئے۔ ایک خاندان کے افراد پک اپ گاڑی پر صوابی سے پشاور جا رہے تھے کہ نا معلوم افراد نے تھانہ یار حسین کی حدود میں ان پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 5 افراد موقع پر ہی جاں بحق جب کہ 8 زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کو صوابی اور مردان کے اسپتالوں میں منتقل کیا جہاں ڈاکٹروں کے مطابق متعدد افراد کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

دوسری جانب مقتولین کے ورثا نے لاشیں سڑک پر رکھ کر احتجاج کیا جس کے باعث صوابی روڈ پر ٹریفک کی روانی معطل ہو گئی، مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ قاتلوں کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے۔

وزیر اعلی خیبر پختون خوا پرویز خٹک نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی خیبر پختون خوا ناصر درانی سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ جب کہ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق جاں بحق ہونے والوں کی کسی سے کوئی ذاتی دشمنی نہیں تھی تاہم مکمل تحقیقات کے بعد ہی کوئی حتمی بیان جاری کیا جا سکے گا۔

متعلقہ عنوان :