شفیق تنولی پر حملے میں طالبان کا عابد مچھڑ گروپ ملوث ہے، پولیس

جمعہ 25 اپریل 2014 11:43

شفیق تنولی پر حملے میں طالبان کا عابد مچھڑ گروپ ملوث ہے، پولیس

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25اپریل 2014ء) پولیس کے اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز سبزی منڈی خود کش دھماکہ میں جاں بحق ہونے والے اے ایس آئی شفیق تنولی پر حملے میں کالعدم تحریک طالبان کا عابد مچھڑ گروپ ملوث ہے۔

(جاری ہے)

ایس آئی یو پولیس کا کہنا ہے کہ شفیق تنولی پر حملے کے شواہد مل گئے ہیں، حملے میں کالعدم تحریک طالبان کا عابد مچھڑ گروپ ملوث ہے، عابد مچھڑ گروپ اس سے پہلے بھی 2 مرتبہ شفیق تنولی پر حملے کر چکا ہے، اس بار باقاعدہ ریکی کر کے شفیق تنولی کو نشانہ بنایا گیا، واقعہ کے مزید پہلوؤں کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کراچی کے علاقے پرانی سبزی منڈی میں خود کش دھماکہ میں اے ایس آئی شفیق تنولی سمیت 4 افراد جاں بحق ہو گئے تھے جب کہ حملہ کی ذمہ داری کالعدم تحریک طالبان مہمند ایجنسی نے قبول کی تھی۔

متعلقہ عنوان :