گجرانوالہ: کامونکی میں گھر میں گیس بھر جانے سے 3 افراد جاں بحق

جمعہ 25 اپریل 2014 11:43

گجرانوالہ: کامونکی میں گھر میں گیس بھر جانے سے 3 افراد جاں بحق

گجرانوالہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25اپریل 2014ء) کامونکی میں گھر میں گیس بھر جانے سے 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گجرانوالہ کے علاقے کامونکی میں ایک گھر میں گیس بھر جانے سے 3 افراد جاں بحق ہو گئے، جاں بحق ہونے والے افراد کی شناخت شفقت، سلمان اور یوسف کے ناموں سے ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والے تینوں افراد آپس میں دوست تھے، آج شفقت کی شادی تھی جب کہ باقی دو اس کے دوست تھے، گیس لیکیج کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہے تاہم واقعہ کی تحقیقات کی جا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :