شہنشاہ غزل مہدی حسن مرحوم کی بہو نے نغمہ نگاری کے بعدگائیکی کے شعبے میں بھی قدم رکھ دیا، پاکستان اوربھارت کے معروف گلوکاروں کے ساتھ جلد ہی البم ریکارڈ کرینگی، بھارتی میوزک کمپنی نے آڈیوالبم ریلیزکرنے کا گرین سگنل دیدیا، میرے لیے اعزاز کی بات ہے کہ میں بین الاقوامی شہرت یافتہ غزل گائیک استاد مہدی حسن کی بہو ہوں اوراب میں ان کے مشن کو آگے لے کرچلنا چاہتی ہوں ، عمائمہ حسن

جمعرات 24 اپریل 2014 00:12

شہنشاہ غزل مہدی حسن مرحوم کی بہو نے نغمہ نگاری کے بعدگائیکی کے شعبے ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24اپریل۔2014ء) شہنشاہ غزل مہدی حسن مرحوم کی بہواورعارف مہدی کی اہلیہ عمائمہ حسن نے نغمہ نگاری کے بعدگائیکی کے شعبے میں بھی قدم رکھ دیا۔ پاکستان اوربھارت کے معروف گلوکاروں کے ساتھ جلد ہی البم ریکارڈ کرینگی۔دوسری جانب بھارتی میوزک کمپنی نے آڈیوالبم ریلیزکرنے کا گرین سگنل دیدیا۔اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے مہدی حسن کے صاحبزادے عارف مہدی نے ” بتایا کہ والد کی زندگی میں ہی میری اہلیہ نے بطورنغمہ نگارکام شروع کردیا تھا۔

پاکستان اوربھارت کے بہت سے معروف گلوکار، عمائمہ حسن کے لکھے گیت اورغزلیں ریکارڈ کراچکے ہیں لیکن حالیہ دورہ بھارت کے دوران معروف غزل گائیک انوپ جلوٹا نے میری اہلیہ کے ساتھ غزل اورگیت ریکارڈ کروانے کی حامی بھرلی ہے۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ پاکستان کے معروف گلوکار بھی البم میں عمائمہ کے ساتھ گیت ریکارڈ کروائینگے۔ اس موقع پرعمائمہ حسن کاکہنا تھا کہ یہ میرے لیے اعزاز کی بات ہے کہ میں بین الاقوامی شہرت یافتہ غزل گائیک استاد مہدی حسن کی بہو ہوں اوراب میں ان کے مشن کو آگے لے کرچلنے کے لیے عملی طور پرگائیکی کے میدان میں اتر رہی ہوں۔

اس سلسلہ میں میری فیملی اورخاص طورپرخاوند کی مکمل سپورٹ حاصل ہے۔ انھوں نے کہا کہ میں نغمہ نگاری کے ساتھ ساتھ گلوکاری بھی باقاعدگی سے جاری رکھوں گی ۔

متعلقہ عنوان :