پاکستان کرکٹ بورڈنے سلیکشن کمیٹی کا اعلان کردیا،معین خان چیف سلیکٹر مقرر، سلیکشن کمیٹی میں شعیب محمد،اعجاز احمد،سلیم یوسف ،وجاہت اللہ واسطی اور محمد اکرم شامل ہے

جمعرات 24 اپریل 2014 23:23

پاکستان کرکٹ بورڈنے سلیکشن کمیٹی کا اعلان کردیا،معین خان چیف سلیکٹر ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24اپریل۔2014ء) پاکستان کرکٹ بورڈنے سلیکشن کمیٹی کا اعلان کردیا،معین خان چیف سلیکٹر مقرر،اس کیساتھ 6رکنی سلیکشن کمیٹی میں سابق ٹیسٹ کرکٹر وں کوبھی شامل کیاگیا ہے ۔

(جاری ہے)

پی سی بی نے پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے سابقکپتان ووکٹ کیپر معین خان کو چیف سلیکٹرمقررکیاہے اوران کیساتھ 6رکنی سلیکشن کمیٹی میں سابق ٹیسٹ کرکٹر ز کو بھی شامل کیاگیا ہے ۔ جن میں شعیب محمد،اعجاز احمد،سلیم یوسف ،وجاہت اللہ واسطی اور محمد اکرم شامل ہے ۔ چیف سلیکٹر سمیت نئی سلیکشن کمیٹی کل سے اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گی ۔یاد رہے کہ معین خان ا س سے قبل بھی چیف سلیکٹرفرائض سرانجام دے چکے ہے ۔

متعلقہ عنوان :