عراق میں خودکش کارحملہ،13افرادہلاک،33زخمی،بغدادمیں حملہ آورنے چیک پوسٹ سے گاڑی ٹکرادی، دھماکہ فرقہ واریت کا شاخسانہ ہے،پولیس،دھماکے سے قریب کھڑی 15 گاڑیاں بھی تباہ ہو گئیں، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیاگیا

جمعرات 24 اپریل 2014 21:51

بغداد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24اپریل۔2014ء) وسطی عراق میں خودکش بم دھماکے میں 13 افرادہلاک جبکہ 33 زخمی ہو گئے ،دھماکے سے قریب کھڑی 15 گاڑیاں بھی تباہ ہو گئیں، زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیاگیا ، پولیس نے دھماکے کو فرقہ واریت کا شاخسانہ قرار دیاہے،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ واقعہ عراق کے دارالحکومت بغداد کے جنوبی شہر حلہ میں پیش آیا جہاں کار میں سوار خودکش حملہ آور نے بارود سے بھری گاڑی پولیس چیک پوائنٹ پردے ماری ، پر ہجوم علاقے میں پر تشدد کارروائی کے باعث چار پولیس اہلکاروں سمیت 13افراد ہلاک اور33زخمی ہوگئے ، دھماکے سے قریب کھڑی پندرہ گاڑیاں بھی تباہ ہو گئیں، زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیاگیا ، پولیس نے دھماکے کو فرقہ واریت کا شاخسانہ قرار دیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :