شامی فوج کے ہیلی کاپٹرز کی حلب میں پرہجوم بازار پربمباری،38افرادہلاک،73زخمی،شیلنگ سے متعدد عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں، رضاکار وں نے بلڈوزر کی مدد سے تباہ شدہ عمارتوں کا ملبا اٹھایا، شامی فورسزعالمی قوانین کی خلاف وزری میں ملوث،عالمی قوانین کی خلاف ورزی پر سلامتی کونسل کارروائی کرے ،اقوام متحدہ کا مطالبہ

جمعرات 24 اپریل 2014 21:24

شامی فوج کے ہیلی کاپٹرز کی حلب میں پرہجوم بازار پربمباری،38افرادہلاک،73زخمی،شیلنگ ..

دمشق(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24اپریل۔2014ء) شام کے شہر حلب میں فوج کی بمباری سے 38 شہری ہلاک اور73 زخمی ہو گئے، شیلنگ سے متعدد عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں، رضاکار نے بلڈوزر کی مدد سے تباہ شدہ عمارتوں کا ملبا اٹھایا،ادھر اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل بان کی مون نے شام میں عالمی قوانین کی خلاف ورزی پر سلامتی کونسل سے کارروائی کا مطالبہ کر دیا ،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق شامی حزب اختلاف اورا نسانی حقوق کی تنظیموں نے جاری ایک بیان میں کہاکہ شامی فوج کے ہیلی کاپٹرز نے حلب کے قصبے عطاریب میں ایک پر ہجوم بازار کو نشانہ بنایا ، شیلنگ سے متعدد عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں جس کے نتیجے میں 38افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے ، رضاکار نے بلڈوزر کی مدد سے تباہ شدہ عمارتوں کا ملبا اٹھایا۔

(جاری ہے)

ادھر اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل بان کی مون نے ایک بیان میں کہا کہ شام میں متحارب فریقین میں سے کوئی بھی اقوام متحدہ کو امداد کی رسائی کی اجازت نہیں دے رہا ، سلامتی کونسل عالمی قوانین کے بنیادی اصولوں کی خلاف ورزی پر فوری کارروائی کرے ۔

متعلقہ عنوان :