امریکاکا مصرکی معطل کردہ فوجی امدادبحال کرنے کا عندیہ،امریکااسرائیل کے ساتھ امن معاہدے کے حوالے سے بھی اپنی ذمہ داریاں نبھانا چاہتا ہے،جان کیری

جمعرات 24 اپریل 2014 19:18

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24اپریل۔2014ء) امریکا کے وزیر خارجہ جان کیری نے مصر کی معطل کردہ فوجی امداد بحال کرنے کا عندیہ دیا ہے،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وزیر خارجہ نے اس سلسلے میں کانگریس کو تحریری طور پر بتایا کہ مصر امریکا کے ساتھ اپنے تزویراتی تعلقات قائم رکھنا چاہتا ہے، اسی طرح اسرائیل کے ساتھ امن معاہدے کے حوالے سے بھی اپنی ذمہ داریاں نبھانا چاہتا ہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر جان کیری نے اس دوران مصری سفارت کاروں سے ہونے والے امریکی رابطوں کا حاصل بھی پیش کیا،تاہم جان کیری نے اس موقع کانگریس کو یہ یقین دہانی کرانے سے معذرت کی مصر میں جمہوریت کی حمایت کی لیے ٹھوس اقدامات ہو رہے ہیں، واضح رہے جولائی 2013 میں مصر کے پہلے منتخب صدر کی حکومت کو فوج نے برطرف کر دیا تھا۔ جس کے بعد مرسی کے سینکڑوں حامیوں کی ہلاکت ہوئی سینکڑوں کیلیے سزائے موت کا فیصلہ ہوا اور ہزاروں گرفتار ہیں،امریکا نے سیاسی کارکنوں کیخلاف کریک ڈاون پر مصر کی فوجی امداد جزوی طور پر معطل کر دی تھی جس کی اب بحالی کا عندیہ دیا گیا ہے، جان کیری نے کہا جمہوریت کیلیے ضروری ہے کہ اظہار رائے پر عاید پاندیاں ختم کی جائیں،دریں اثناء ایک روز پہلے مصری وزیر خارجہ نبیل فہمی امریکا آ رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :