سمندر میں ڈوبنے والے جنوبی کورین جہاز سے مزید لاشیں نکال لی گئیں ، مرنے والوں کی تعداد 156 ہوگئی

جمعرات 24 اپریل 2014 13:05

سمندر میں ڈوبنے والے جنوبی کورین جہاز سے مزید لاشیں نکال لی گئیں ، مرنے ..

سیئول (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24اپریل 2014ء)سمندر میں ڈوبنے والے جنوبی کورین جہاز سے مزید لاشیں نکال لی گئیں ، مرنے والوں کی تعداد 156 ہوگئی ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق گزشتہ انچیون سے جیجو جاتے ہوئے بدقسمت بحری جہاز ڈوب گیا تھا۔

(جاری ہے)

جہاز میں 339 طلبہ اور اساتذہ سمیت 476افراد سوار تھے۔ ایک ہفتہ گزرنے کے باوجود حکام سرچ آپریشن کو ریسکیو قرار دے رہے ہیں۔ میری ٹائم پولیس کے مطابق بحری جہاز کو ڈوبے ایک ہفتہ گزرگیا۔ اب کسی مسافر کے زندہ بچنے کا امکان نہیں۔ حکام کے مطابق ڈیڑھ سو سے زائد افراد کی لاشیں نکال لی جاچکی۔ 146 تاحال لاپتہ جاری ہیں -