روسی حکومت کا کینیڈا کے اعلیٰ سفارت کار کو ملک سے نکل جانے کا حکم

جمعرات 24 اپریل 2014 13:05

ماسکو(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24اپریل 2014ء) روسی حکومت نے کینیڈا کے اعلیٰ سفارت کار کو ملک سے نکل جانے کا حکم دیدیا ہے۔ روس نے کینیڈا کے سفارت خانے کے فرسٹ سیکریٹری آف امیگریشن کو ملک چھوڑنے کے احکامات دیئے۔

(جاری ہے)

رواں ماہ کے آغاز پر کینیڈا کی حکومت نے اوٹاوا میں قائم روسی سفارت خانے کے ملٹری اتاچی کو ملک سے نکل جانے کا کہا تھا۔ یوکرین تنازعے کی وجہ سے کینیڈا نے روس کے خلاف متعدد پابندیوں کا نفاذ کر رکھا ہے -

متعلقہ عنوان :