ساوٴ پاوٴلو اسٹیڈیم ورلڈ کپ سے قبل تیار ہوجائے گا، جیروم والکے

جمعرات 24 اپریل 2014 12:56

زیورخ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24اپریل 2014ء) فیفا کے سیکریٹری جنرل جیروم والکے نے کہا ہے کہ ساوٴ پاوٴلو کا اسٹیڈیم فٹ بال ورلڈ کپ کے افتتاحی میچ سے قبل تیار ہوجائے گا۔میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اسٹیڈیم کے بعض حصوں کا کام مکمل ہونے کے قریب ہے اس گراوٴنڈ پر ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ بارہ جون کو برازیل اور کروشیا کے درمیان کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

گراوٴنڈ کے نزدیک واقع بس ٹرمنل بھی تیار نہیں ہوسکا ۔ والکے نے کہا کہ حقیقت یہی ہے کہ اسٹیڈیم آخری لمحات تک تیار ہوگا لیکن میں تب تک مطمئن نہیں ہوسکتا جب تک ورلڈ کپ کا فائنل نہ ہوجائے۔ برازیل کو ورلڈ کپ کی تیاری کیلئے سات برس ملے جس میں اب صرف پچاس دن باقی رہ گئے ہیں۔ فیفا نے برازیل کو ورلڈ کپ کی تیاری کیلئے پہلے گذشتہ برس دسمبر کی ڈیڈ لائن دی تھی جو بڑھا کرچودہ مئی دو ہزار چودہ کردی گئی۔

متعلقہ عنوان :