گرین شرٹس اسکواڈ میں واپسی کیلئے سخت محنت کررہا ہوں، امید ہے کامیاب ہوجاوٴں گا ،یاسر حمید

جمعرات 24 اپریل 2014 12:56

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24اپریل 2014ء) ٹیسٹ کرکٹریاسر حمید نے کہاہے کہ گرین شرٹس اسکواڈ میں واپسی کیلئے سخت محنت کررہا ہوں، امید ہے کامیاب ہوجاوٴں گا۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ میرا اصل ہدف قومی ٹیم میں واپسی ہے جس کیلئے اپنے آپ کو مکمل فٹ رکھنے کے ساتھ ساتھ ڈومیسٹک کرکٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ بھی کررہا ہوں۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ گذشتہ پریذیڈنٹ ٹرافی میں کارکردگی تسلی بخش رہی، ون ڈے ٹورنامنٹ میں بھی زیڈ بی ٹی ایل کی نمائندگی کرتے ہوئے اچھا پرفارم کیا، میں ڈپارٹمنٹل اور ریجنل ٹی 20 اور ون ڈے ٹورنامنٹ دوسرا سب سے زیادہ اسکور بنانے والا بیٹسمین بھی تھا جس نے میرے حوصلوں کو مزید بلند کردیا۔

یاسر حمید نے کہا کہ ماضی میں غیر ذمہ دارانہ اسٹروک کے ذریعے وکٹ گنوانے کی خامی پر بھی کافی حد تک قابو پالیااور اب قومی کرکٹ ٹیم میں مڈل آرڈر کے طور پر کھیلنے کیلئے مکمل تیار ہوں۔

متعلقہ عنوان :