کئی ممالک کا سفر کرتے ہوئے ورلڈ کپ فٹ بال کی ٹرافی برازیل پہنچ گئی ، پورے ملک کا دورہ کریگی

جمعرات 24 اپریل 2014 12:56

ریوڈ جنیرو (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24اپریل 2014ء) کئی ممالک کا سفر کرتے ہوئے ورلڈ کپ فٹ بال کی ٹرافی برازیل پہنچ گئی جہاں وہ پورے ملک کا دورہ کرے گی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق فیفا ورلڈ کپ ٹرافی گذشتہ نو مہینوں میں نواسی ممالک کا دورہ کرکے ریو ڈی جنیرو پہنچی ان نواسی ممالک میں وہ 27 ممالک کے دارالحکومت بھی گئی۔ ورلڈ کپ کی موجودہ ٹرافی 1974سے متعارف کروائی گئی۔

(جاری ہے)

اس سے قبل1930 سے 1970 تک جو ٹرافی استعمال کی گئی وہ جولیس ریمٹ ٹرافی کہلاتی تھی۔ جولیس ریمٹ فیفا کے تیسرے صدر تھے جو1921 سے 1954 تک عہدے پر فائز رہے۔ ان ہی کے دور میں ورلڈ کپ فٹ بال کا آغاز ہوا۔ موجودہ ٹرافی کو چھ ہفتوں میں پورے برازیل میں گھمایا جائے گا۔ اس کا یہ سفر بارہ جون کو ہونے والے افتتاحی میچ سے قبل تک جاری رہے گا۔ یہ پہلا موقع ہے جب برازیل فٹ بال ورلڈ کپ کی میزبانی کر رہا ہے۔ برازیل دنیا کا واحد ملک ہے جسے پانچ بار یہ ٹائٹل جیتنے کا اعزاز حاصل ہے۔

متعلقہ عنوان :