پی ٹی سی ایل انٹر میڈیا کرکٹ کے مزید دو میچزکل کھیلے جائیں گے

جمعرات 24 اپریل 2014 12:46

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24اپریل 2014ء) نیشنل پریس کلب کے زیراہتمام پی ٹی سی ایل انٹر میڈیا کرکٹ کے مزید دو میچز(آج) جمعہ کو ایمبیسی روڑ کرکٹ گراؤنڈ جی سکس میں کھیلے جائیں گے پہلا میچ اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24اپریل 2014ء اور جہان پاکستان/ نیشن کی ٹیموں کے درمیان دوپہر ڈھائی بجے کھیلا جائیگا ۔ اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔

(جاری ہے)

24اپریل 2014ء ٹیم میں جن کھلاڑیوں پر مشتمل ہے ان میں کپتان زاہد اقبال ، زاہد یعقوب خواجہ ، عمار یاسر ، حافظ عبید الرحمن ، محمد وقاص ، حافظ سمیع اللہ ، حافظ عبد الماجد ، عبد المتین ، سدھیر احمد ، عدنان ارشد ، راشد محمود ، محمد زبیر اور ساجد الرحمن شامل ہیں دوسرے میچ میں روزنامہ نئی بات کا مقابلہ روزنامہ ایکسپریس سے سہ پہر ساڑھے تین بجے ہوگا۔ کوارٹر فائنل مرحلہ 26 اپریل سے شروع ہوگا۔ پہلا کوارٹر فائنل میچ اب تک ٹی وی اور دنیا ٹی وی کے درمیان جبکہ دوسرا سیمی فائنل میچ کشمیر میڈیا الیون اور اے ٹی وی کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :