شوٹنگ کے دوران سلمان خان بلند ترین عمارت پر چڑھ گئے

جمعرات 24 اپریل 2014 12:25

شوٹنگ کے دوران سلمان خان بلند ترین عمارت پر چڑھ گئے

ممبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24اپریل 2014ء) دبنگ اداکار کے دبنگ کام، فلم کک کی شوٹنگ کے دوران سلمان خان پولینڈ کی بلند ترین عمارت پر چڑھ گئے اور اسٹنٹ دکھا کر سب کو حیران و پریشان کردیا۔

(جاری ہے)

چلبل پانڈے جی آج کل پولینڈ میں ہیں جہاں وہ آنے والی اپنی نئی فلم ، کک کی عکس بندی ، کروا رہے ہیں-دبنگ اداکار حقیقت سے قریب تر اداکاری دکھانے کیلئے فل ٹائم ایکشن میں ہیں۔ اسی چکر میں موصوف ایک سین کیلئے چڑھ گئے چالیس منزلہ عمارت پر اور ایک گھر کی کھڑکی سے الٹے لٹک گئے۔اب عوام کی تو سٹی ہوگئی گم کہ سلو بھیا بجائے کسی اسٹنٹ میں کے خود اسٹنٹ دکھارہے ہیں۔سلمان خان پہلی بار فلم ”کک“ میں سری لنکن بیوٹی جیکولین فرنینڈز کے ساتھ محبت کی گڈی اڑاتے دکھائی دیں گے۔

متعلقہ عنوان :