وزیراعلیٰ پنجاب پرصحافی نےجوتا پھینک دیا

جمعرات 24 اپریل 2014 12:03

وزیراعلیٰ پنجاب پرصحافی نےجوتا پھینک دیا

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24اپریل 2014ء) پنجاب کے خادم اعلیٰ اور وزیراعلیٰ شہباز شریف بھی جوتا کھانے والوں کے کلب کے ممبر بن گئے۔ لاہور میں ہونے والی ساؤتھ ایشیا لیبر کانفرنس کے دوران مشتعل صحافی نے وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف پر جوتا دے مارا، تاہم جوتا یہ گستاخی نہ کرسکا اور خادم اعلیٰ کا بوسا لیے بغیر دوسری جانب گر گیا۔

(جاری ہے)



لاہور میں ہونے والی ساؤتھ ایشیا لیبر کانفرنس سے خطاب کیلئے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف جیسے ہی ڈایس پر پہنچے تو غضے میں بھرے لالے پیلے چہرے والے رپورٹر نے وزیراعلیٰ پر اپنا جوتا دے مارا، ایسی کمال جرت کا مظاہرہ کرنے والے صحافی کا تعلق نجی سندھی چینل سے ہے، جب کہ ذرائع کا کہنا ہے کہ صحافی کا نام امداد علی ہے، اس موقع پر مشتعل رپورٹر کا کہنا تھا کہ اس نے حکومت کی جانب سے ٹی وی چینل کی بندش اور اس کے خلاف کارروائی پر یہ قدم اٹھایا ہے۔ جوتا پھیکنے کی رسم کے بعد سیکیورٹی اہل کاروں نے رپورٹر کو اپنے حصار میں لے لیا۔ تاہم اسے گرفتار نہیں کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :