اسلام آباد ایئرپورٹ پر مسافر کے سامان سے 5 کلو گرام ہیروئن برآمد، ملزم گرفتار

جمعرات 24 اپریل 2014 11:54

اسلام آباد ایئرپورٹ پر مسافر کے سامان سے 5 کلو گرام ہیروئن برآمد، ملزم ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24اپریل 2014ء) اینٹی نارکوٹکس فورس نے بے نظیر انٹر نیشنل ایئر پورٹ پر مسافر کے سامان سے 5 کلو گرام ہیروئن بیرون ملک اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

اے این ایف کے اہلکاروں نے نجی ایئر لائن کی پرواز کیو آر615 کے ذریعے اسلام آباد سے قطر جانے والے مسافر ولی کے سامان کی تلاشی لے کر 5 کلو گرام ہیروئن برآمد کر لی۔

اے ایف ایف حکام کا کہنا ہے کہ ملزم نے ہیروئن اپنے سامان کے خفیہ خانوں میں چھپا رکھی تھی، قبضے میں لی گئی ہیروئن کی بین الاقوامی مارکیٹ میں مالیت لاکھوں ڈالر بنتی ہے۔ ملزم کو حراست میں لے کر تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :