حکومت جمہوری روایات کی مضبوطی اور آزادی اظہار پر یقین رکھتی ہے، وزیراعظم
جمعرات 24 اپریل 2014 11:45
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24اپریل 2014ء) وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت جمہوری روایات کو مضبوط بنانے اور آزادی اظہار پر یقین رکھتی ہے لیکن یہ صرف تعلیم سے ہی ممکن ہوسکتا ہے۔ جناح کنونشن سینٹر اسلام آباد میں ایئریونیورسٹی کے سالانہ کانووکیشن سے خطاب کے دوران وزیر اعظم نے کہا کہ وہ تعلیمی اداروں کو مضبوط بنانے پریقین رکھتے ہیں کیونکہ علم معاشی ترقی کی کنجی اور تعلیم مستقبل کی سرمایہ کاری ہے۔
انہیں یونیورسٹی کے کامیاب طلبہ نے بہت متاثر کیا انہیں اس بات پر بہت خوشی ہے کہ ایک ہزار سے زائد طلبہ نے ڈگریاں حاصل کیں۔وزیر اعظم نے کہا کہ آزادی رائے ہر ایک بنیادی حق ہے اور یہ صرف تعلیم سے ہی ممکن ہوسکتا ہے، وہ ایک ایسے پاکستان کا خواہاں ہیں جس کا ہر شخص تعلیم یافتہ ہو اور وہ ملک کی ترقی میں اپنا حصہ ڈال سکے، انہوں نے کہا کہ ملک کا آئین اسلامی اصولوں پر مبنی ہے اور اسلام ہر مرد اور عورت کے لئے مساوی حقوق کی بات کرتا ہے۔
(جاری ہے)
وزیر اعظم نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت روشن خیالی کا فروغ چاہتی ہے اور خواتین کو برابر کے حقوق اور مواقع فراہم کرنے کے لئے کوشاں ہے، وہ خواتین سے کہتے ہیں کہ ماضی میں جو شعبے مردوں کے لئے مخصوص تھے ان میں شریک ہوکر پاکستان کی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں۔
ملک میں حال ہی میں مسلح افواج میں خواتین پائلٹ اور افسران کو شامل کیا گیا ہے جو اس حقیقت کا اقرار ہے کہ انہیں تمام مقامات پر مساوی مواقع فراہم کئے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ طلبہ و طالبات پاکستان کا مستقبل ہیں اگر وہ یہ عہد کریں کہ اپنی تعلیم کی تکمیل کے بعد عملی زندگی میں پوری دل جمعی اور ایمانداری سے اپنے اپنے متعلقہ شعبوں میں خدمات سر انجام دیں گے تو وہ انہیں یقین دلا سکتے ہیں کہ ان کا مستقبل تابناک اور روشن ہوگا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
روشن ڈیجیٹل اکائونٹس، سمندرپارپاکستانیوں کی ترسیلات زر 7.660 ارب ڈالر، سرمایہ کاری 871 ملین ڈالر ہوگئی
-
وزیرِاعظم شہبازشریف کی ایبٹ آباد آمد، شہید کسٹمز انسپکٹر سید حسنین علی ترمذی کے والد اور بچوں سے اظہار تعزیت
-
خیبر میں سکیورٹی فورسزکا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 3 دہشت گرد ہلاک
-
راولپنڈی، مسافر بس میں ڈکیتی، ڈاکو کی فائرنگ سے مسافر جاں بحق بس کا ڈرائیور زخمی
-
جنہوں نے فیصلے کیے اور جنہیں حکومت میں بٹھایا دونوں ہی پھنس گئے ہیں، امیر جماعت اسلامی
-
گزشتہ سال اٹھائیس کروڑ سے زائد افراد شدید بھوک کا شکار ہوئے
-
پنجاب پولیس کی وردی پہننے پر وزیر اعلیٰ مریم نواز کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر
-
خیبرپختونخوا ہ حکومت کا صحت کارڈ کی مد میں ڈاکٹرز کو موصول رقم پر سیلز ٹیکس لگانے کا فیصلہ
-
عمران خان نے سعودی عرب کے حوالے سے بیان پر میری سرزنش کی، شیرافضل مروت
-
سمگلنگ کا خاتمہ کئے بغیر معیشت مضبوط نہیں ہوسکتی،شہباز شریف
-
وزیر مملکت برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ سے میٹا کے وفد کی ملاقات
-
معروف ایرانی ریپر توماج صالحی کو سزائے موت سنا دی گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.